Topics

غیبت

 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

کیا تم جانتے ہو غیبت کیا ہے؟

صحابہ نے جواب دیا

اللہ اور اس کا رسول ﷺ زیادہ باخبر ہیں۔

آپ ﷺ نے فرمایا

تمہارا اپنے بھائی کے بارے میں ایسی باتیں بیان کرنا جنہیں وہ ناپسند رکھتا ہے غیبت ہے

سوال کیا گیا

اگر واقعی کوئی عیب موجود ہو اور اُس کا اظہار کیا جائے تو کیا یہ بھی غیبت ہے؟

آپ ﷺ نے فرمایا۔

ہاں! اگر کسی واقعی عیب کو بیان کیا جائے تو یہ غیبت ہے اور اگر یہ عیب موجود نہیں ہے تو پھر اس قسم کا طرز ِ بہتان تراشی ہے۔

حضرت ابو ہریرہؓ ۔۔ مسلم۔کتاب البروالصلہ۔ح۔6593

Topics