Topics
”جو شخص اِس بات میں خوشی
محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُسے قیامت کے دن سختیوں سے محفوظ رکھے تو اُسے
تنگدست(قرض دار) کو مزید مہلت دینی چاہیئے یا پھر قرض معاف کر دینا چاہیئے۔“
(حضرت ابو قتادہؓ ۔۔ مسلم
۔کتاب المساقاۃ والمزارعۃ۔ح۔4000)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔
”جس نے تنگ دست کو مہلت دی
یا (اپنا حق) اُسے معاف کر دیا تو اللہ تعالی قیامت کے دن کی سختیوں سے اُس کو
نجات دے گا۔“
(حضرت ابو قتادہؓ ۔۔
مسلم۔کتاب المساقاۃ والمزارعۃ۔ح۔4001)
حضور ﷺ نے
فرمایا۔
جس کا کسی
شخص پر کوئی حق ہو اور وہ اُسے مہلت دے تو اُسے ہر دن کے عوض صدقہ کا ثواب ملے گا۔
(حضرت
عمران بن حصینؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب البیوع۔ح۔2800۔ض۔50“
ایک آدمی
لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا۔ وہ اپنے نوکر سے کہتا کہ جب تمہارے پاس کوئی غریب آئے
تو اُس سے در گزر کرنا شاید اللہ تعالیٰ ہم سے درگزر فرمائے۔
اس کے بعد
نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔
”جب اُس نے
وفات پائی تو اللہ تعالیٰ نے اُسے بخش دیا۔“
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ بخاری۔کتاب البیوع۔ح۔2078)
غصب کی ممانعت
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
”جو شخص کسی
کی بالشت بھر زمین ناجائز حاصل کرے گا اُسے قیامت کے دن سات زمینوں کا طوق پہنایا
جائے گا۔“
(حضرت
سعید بن زیدؓ ۔۔ بخاری۔کتاب المظالم۔ح۔2452۔ض۔35)
حضور ﷺ نے
فرمایا۔
”جس نے بغیر
اپنے حق کے کوئی زمین حاصل کی تو محشر میں اُسے مجبور کیا جائے گا کہ اس کی مٹی
اُٹھائے۔“
(حضرت
یعلیٰ بن مرہؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب البیوع۔ح۔2831۔ض۔65)
حضرت سالمؓ
اپنے والد عبداللہ بن عمرؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔
”جو شخص
دوسرے کی زمین کا کچھ حصہ ناحق دبا لے تو اُسے قیامت کے دن سات زمینوں کی (تہہ) تک
دھنسایا جائے گا۔“
(حضرت
سالم بن عبداللہؓ ۔۔بخاری۔کتاب المظالم۔ح۔2454۔ض۔71)