Topics
مسلمان وہ
ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان سلامت رہیں اور مومن وہ ہے جس سے لوگ اپنی جان و
مال کے بارے میں امن میں ہوں اور مجاہد وہ ہے جو اللہ کی اطاعت میں اپنے نفس سے
جہاد کرے اور مہاجر وہ ہے جو نافرمانی کی راہ ترک کر دے۔
حضرت ابو ہریرہؓ ۔۔ نسائی ۔
کتاب الایمان ۔ ح۔ 5001
بحوالہ مشکوٰۃ المصابیح ۔
کتاب الایمان ۔ح۔ 29
مسلمان
مسلمان کا بھائی ہے وہ نہ اس پر ظلم کرے اور نہ اسے بے یارو مددگار چھوڑے اور نہ
اس کو حقیر سمجھے۔ (آپ ﷺ نے اپنے سینہ مبارک کی طرف ہاتھ سے تین مرتبہ اشارہ کرتے
ہوئے لوگوں کو سمجھایا کہ) تقویٰ یہاں ہے۔ انسان کو شر سے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ
مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔ ہر مسلمان کا خون مال اور آبرو تمام مسلمانوں پر حرام
ہے۔
حضرت ابوہریرہؓ ۔۔ مسلم ۔
کتاب البروالصلہ۔ ح ۔ 6541
مومن نہ تو
طعن کرنے والا اور لعنت و ملامت کرنے والا ہو سکتا ہے اور نہ فواحش کا مرتکب اور
بد اخلاق ہو سکتا ہے۔
حضرت
عبداللہ بن عمرؓ ۔۔ تر مذی ۔ ابواب البروالصلہ ۔ ح ۔ 1806۔ض۔45