Topics
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
جس میں چار
باتیں پائی جائیں وہ منافق ہے اور جس میں ان میں سے ایک بات پائی جائے تو اس میں
منافقت کی ایک صفت موجود ہے یہاں تک کہ وہ اس سے باز آجائے۔
۱۔ جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو وہ خیانت
کا مرتکب ہو۔
۲۔ جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔
۳۔ جب عہد و پیمان کرے تو توڑ ڈالے۔
۴۔ جب کسی سے جھگڑا ہو تو فحش کلامی اور گالی
گلوچ پر اتر آئے۔
حضرت
عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ ۔۔ مسلم۔ کتاب الایمان۔ح۔210