Topics
تم میں سے
ہر شخص ذمہ دار ہے اور ہر ایک سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ امیر
(اپنی جگہ) ذمہ دار ہے۔ مرد اپنے گھر والوں کا ذمہ دار ہے۔ بیوی اپنے خاوند کے گھر
اور اولاد کی ذمہ دار ہے۔ غرض یہ کہ تم میں سے ہر ایک ذمہ دار ہے اور ہر ایک سے اس
کی ذمہ داری کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
حضرت
عبداللہ بن عمرؓ ۔۔ بخاری۔کتاب النکاح ۔ح۔ 5200
دنیا ساری
کی ساری متاع (فائدہ اُٹھانے کا سامان) ہے اور دنیا کی بہترین متاع نیک کردار
خاتون ہے۔
حضرت عبد
اللہ بن عمرؓ ۔۔ مسلم ۔ کتاب الرضاع ۔ ح۔ 3649
رسول اللہ ﷺ
نے شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے فرمایا ۔
اللہ تعالیٰ
تجھے برکت دے۔ تم دونوں پر اپنی برکتوں کی بارش نازل فرمائے اور تم دونوں کا ربط و
تعلق خیر اور بھلائی کے ساتھ ہو۔
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب النکاح۔ح۔968
نبی کریم ﷺ
سے پوچھا گیا بہترین عورت کون سی ہے؟
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
وہ جس کو
اُس کا شوہر دیکھے تو خوش ہو جائے اور جب وہ حکم دے تو بجا لائے اور خود اس کی ذات
اور اپنے مال کے بارے میں شوہر جس بات کو نا پسند کرے اس کی مخالفت نہ کرے۔
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ نسائی۔کتاب النکاح ۔ح۔3236
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
جو عورت
پانچ نمازیں ادا کرے اور رمضان کے روزے رکھے نیز اپنی عصمت کو محفوظ رکھے اور اپنے
شوہر کی فرمانبرداری کرتی رہے تو اسے کہا جائے گا جنت کے جس دروازے سے تیری مرضی
ہو داخل ہو جا۔
حضرت
انسؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب النکاح۔ح۔3115
حضرت حکیم
بن معاویہؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ سے عرض
کیا۔
یا رسول
اللہ ﷺ! بیوی کا شوہر پر کیا حق ہے؟
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
جب تم کھاؤ
تو اسے بھی کھلاؤ۔ جب تم پہنو تو اسے بھی پہناؤ۔ اس کے چہرے پر نہ مارو اور اس کی
فضیحت نہ کرو اور اگر اس سے (برائے تنبیہ) علیحدگی اختیار کرنی پڑے تو یہ کہ گھر
کے اندر ہی ہو (یعنی خفا ہو کر گھر نہ چھوڑا جائے یا اسے گھر سے نہ نکالا جائے)
حضرت
حکیم بن معاویہ عن ابیہؓ ۔۔ ابی داؤد۔ کتاب النکاح۔ح۔2142۔ض۔70
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
عورتوں کے
ساتھ عمدہ (دانشمندانہ اور رحیمانہ ) سلوک کرو۔
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ ترمذی ۔ ابواب الرضاع۔ح۔1033
حضرت عائشہؓ
فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ وہ حضور اکرم ﷺ کے ساتھ سفر میں تھیں۔ میں نے آپ ﷺ سے دوڑ
میں مقابلہ کیا میں پیادہ پا آپ ﷺ سے آگے بڑھ گئی ۔(لیکن کچھ عرصہ بعد) جب میرا
بدن بھاری ہو گیا تو میں نے آپ ﷺ کے ساتھ دوڑ لگائی تو آپ ﷺ سبقت لے گئے۔ اس موقع
پر آپ ﷺ نے فرمایا یہ پہلی سبقت کا بدلہ ہے۔
حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔ ابی داؤد۔ کتاب الجہاد۔ح۔2578
حضرت عائشہؓ
کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ہاں گڑیوں سے کھیلا کرتی تھی۔ میری سہیلیاں بھی
تھیں جو میرے ساتھ کھیلا کرتی تھیں۔ جب آپ ﷺ تشریف لاتے تو وہ چھپ جاتیں۔ آپ ﷺ ان
کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر میرے پاس بھیجتے تاکہ وہ میرے ساتھ کھیل سکیں۔
حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔ الادب المفرد۔ باب۔ 172۔ح۔368