Topics
رسول اللہ ﷺ
سے ایک شخص نے پوچھا۔
یا رسول
اللہ ﷺ! میرے حسنِ سلوک کا میرے گھر والوں میں سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
تیری ماں
اس شخص نے
پھر پوچھا پھر کون؟
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
تیری ماں
اس شخص نے
پھر تیسری مرتبہ پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا۔
تیری ماں
جب اس شخص
نے چوتھی مرتبہ یہی سوال پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا
پھر تیرا
باپ (تیرے حسنِ سلوک کا زیادہ حق دار ہے)۔
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ بخاری۔کتاب الادب۔ح۔5971
حضور ﷺ نے
فرمایا۔
اللہ تعالیٰ
نے تم پر ماؤں کی نافرمانی کو حرام کیا ہے۔
حضرت
مغیرہ بن شعبہؓ ۔۔ بخاری۔ کتاب الادب۔ح۔5975۔ض۔59
نبی کریم ﷺ
سے کبیرہ گناہوں کے بارے میں پوچھا گیا۔
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
۱۔ اللہ کے ساتھ شرک
۲۔ والدین کی نافرمانی
۳۔ کسی کا ناحق قتل
۴۔ اور جھوٹی گواہی
حضرت
انسؓ ۔۔ بخاری۔کتاب الادب۔ح۔5877
اعمال میں
بہترین کام نماز کا بروقت ادا کرنا۔ والدین سے حسنِ سلوک اور اللہ کی راہ میں جہاد
ہیں۔
حضرت
عبداللہ بن مسعودؓ ۔۔ مسلم ۔ کتاب الایمان۔ح۔253
بلا شبہ سب
سے زیادہ پاکیزہ رزق وہ ہے جو آدمی خود اپنی محنت سے کما کر کھائے اور اس کی اولاد
بھی اس کی کمائی ہی ہے لہذا تم اولاد کے مال میں سے کھا سکتے ہو۔
حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔ ابی داؤد ۔کتاب البیوع۔ح۔3524
ایک آدمی نے
پوچھا۔
یا رسول
اللہ ﷺ! والدین کا اپنی اولاد پر کیا حق ہے؟
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
یہ دونوں
تمہاری جنت یا جہنم (کا باعث) ہیں۔
حضرت ابو
امامہؓ ۔۔ ابن ماجہ۔کتاب الادب۔ح۔ 3662
ایک شخص نے
نبی کریم ﷺ کے پاس آ کر دریافت کیا میرے پاس دولت بھی ہے اور اولاد بھی اور میرے
ماں باپ کو بھی میرے مال کی ضرورت ہے۔
آپ ﷺ نے
فرمایا۔ ” تم بھی والد کے ہو اور تمہارا مال بھی والد کے لیے ہے۔
حضرت عبد
اللہ بن عمر و بن العاصؓ ۔۔ ابی داؤد ۔ کتاب البیوع۔ح۔3526
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
جب انسان مر
جاتا ہے تو اس کے عمل ختم ہو جاتے ہیں مگر تین قسم کے اعمال باقی رہ جاتے ہیں۔
۱۔ صدقہ جاریہ ( یعنی صدقہ و خیرات کی ایسی عام
شکل جس سے لوگ طویل مدت تک فائدہ اُٹھاتے رہیں)
۲۔ ایسا علم جس سے فائدہ اُٹھایا جاتا رہے۔
۳۔ ایسی نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرتی رہے۔
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ مسلم۔ کتاب الوصیہ۔ح۔4223
جب اللہ
تعالیٰ نیک بندے کے درجات کو جنت میں بلند فرماتا ہے تو یہ بندہ کہتا ہے یہ درجہ
مجھے کس طرح مل گیا تو رب کریم فرماتا ہے کہ تجھے یہ منزلت تیرے بیٹے کے استغفار
کی وجہ سے ملی ہے۔
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ ابن ماجہ ۔ کتاب الادب۔ح۔3660۔