Topics

امتیاز الملک سلطانی

 

جناب امتیاز الملک سلطانی آسیؔ کی ولادت غازی پور (یوپی بھارت) میں 23 جولائی 1955ء میں ہوئی۔ بی اے کے علاوہ میکینکل ٹیکنالوجی میں بیچلر آف ٹیکنالوجی کی سند بھی رکھتے ہیں۔ شعر و سخن کا اچھا ذوق رکھتے ہیں۔

-----------------------------

روحانیت کے آسماں

علم و عمل کا اِک نشاں بابا عظیم برخیا ؒ

روحانیت کے آسماں بابا عظیم برخیا

خالی نہ کوئی جا سکا در پر جو اُن کے آگیا

مخلص شفیق مہرباں بابا عظیم برخیا

کشتی معرفت چلی بحر شرع میں جھومتی

ہیں جس کے آپ بادباں بابا عظیم برخیا

تکوین کے اصول سب موضوع گفتگو رہے

پُر اثر آپ کا بیاں بابا عظیم برخیا

خدمات کا صلہ اُنہیں مجھ کو یقین ہے مل گیا

راضی ہے ربِ جہاں بابا عظیم برخیا

لطف و کرم کی اِک نظر مجھ پر بھی آپ کیجئے

میں آپ کا ہوں مدح خواں بابا عظیم برخیا

اک انجمن بنے رہے آؔسی وہ اپنی ذات میں

کرتے رہے نہاں ، عیاں بابا عظیم برخیا


 

Topics