Topics
سرچشمۂ صدق و صفا بابا قلندر اولیاءؒ
تابندہ از نورِ خدا بابا قلندر اولیاءؒ
پھر معرفت کے لمس سے ہر ہر روشِ غنچے کِھلے
گلشن میں ہیں مثل صبا بابا قلندر اولیاءؒ
ہستی کے بام و در پہ ہے مہر منور کی طرح
پھیلا گئے ہیں جو ضیاء بابا قلندر اولیاءؒ
جو دل گرفتہ تھے ، یہاں ہے آج خود اُن کا بیاں
صد مژدہ ہائے جانفزا بابا قلندر اولیاءؒ
تکریم بھی ، تعظیم بھی ، تسلیم بھی، تحریم بھی
سکھلا گئے کیا کیا ادا ، بابا قلندر اولیاءؒ
قلب و نظر کی روشنی ذہن و خرد کی آگہی
حق آشکار و حق نما ، بابا قلندر اولیاءؒ
کر دے سحرؔ کے دل کو جو ہم پایۂ خورشید نو
ہو اِک کرن ایسی عطا ، بابا قلندر اولیاءؒ