Topics
۱۹۷۹ء
نہاں وہ ہوگئے ہیں اہلِ عالم کی نگاہوں سے
عظیم برخیا تھے جاں نثار غوثِ جیلانی
نبیرہ آپ کہلاتے تھے ”تاج الدین باباؒ کے
اُنہیں حاصل تھا تاج الاولیاء سے فیض روحانی
وہ عالم جذب و مستی کا وہ استغراق کا جذبہ
عیاں ہوتے تھے ان پر ہر گھڑی انوارِ ربّانی
وہ صوفی تھے ، صحافی تھے ، بڑے پاکیزہ شاعر تھے
کلامِ برخیاؔ میں تھی تصوف کی فراوانی
بزرگ با صفا کا سالِ رحلت کہہ یہی صابر
حسن اُخریٰ قلندر اولیاء ہیں مہرِ نورانی
-------------------------------