Topics
فیض مانگیں کرم لامتناہی مانگیں
آیئے اُن کے وسیلے سے دعا ہی مانگیں
اُن کے قدموں میں کریں پیش ندامت کے گہر
اُن کے نسبت سے ہی منشائے الٰہی مانگیں
یہ بصارت کو بصیرت میں بدل دیتے ہیں
اُن سے پروانۂ شائستہ نگاہی مانگیں
اُن کی محفل میں ہوا کرتی ہے تطہیر قلوب
بابا صاحب ؒ سے دلِ صدق و صفا ہی مانگیں
آیئے اُن سے دعاؤں کا سلیقہ سیکھیں
مکتبہ فیض سے تسلیم و رضا ہی مانگیں
[