Topics
کیا عرض کروں تھے کیا قلندر باباؒ
نور صدق و صفا قلندر بابا ؒ
اوصاف و محامد میں تھے بے مثل و نظیر
من جملہ اولیاء قلندر باباؒ
حق بین و حق اندیش قلندر باباؒ
صوفی صفا کیش قلندر باباؒ
ان کا نعم البدل نہیں ہے کوئی
تھے ایسے ہی درویش قلندر باباؒ
بے گانہ سیم و زر قلندر باباؒ
مردِ صاحبِ نظر قلندر باباؒ
تھے سلسلہ عظیمیہ کے بانی
حق گستر و حق نگر قلندر باباؒ
تھے محرم رازِ حق قلندر باباؒ
ابد رب الفلق قلندر بابا ؒ
فضل ربی سے حل کیا کرتے تھے
ہر مسئلہ ادق قلندر باباؒ
-----------------------------