Topics
اس در سے نہ ٹھکرائیں
ہم آپ کے خادم ہیں
بابا ہمیں نہ ٹالیں
ہم آپ کے خادم ہیں
نادار ہیں ، بے کس ہیں
دنیا کے ستائے ہیں
غمگین ہیں ، رُسوا ہیں
تقدیر کے مارے ہیں
للہ کرم کر دیں
ہم آپ کے خادم ہیں
بگڑی کے بنانے میں
تاخیر نہ فرمائیں
سنتے نہیں آخر کیوں
اس در سے کہاں جائیں
کچھ رحم تو فرمائیں
ہم آپ کے خادم ہیں
رحمت کی نظر ہم پر
ہو شافعِ محشر ؐ کی
اے کاش ! ہمیں حاصل
قربت ہو قلندر ؒ کی
قسمت کا سہارا دیں
ہم آپ کے خادم ہیں
اپنی ہی خطاؤں سے
ہیں قعرِ مذلّت میں
لیکن یہ مصیبت کیوں
بابا کی رفاقت میں
ہم کس سے مدد چاہیں
ہم آپ کے خادم ہیں
رفاقت علی زیدی (مرحوم) ۔ نواب شاہ
---------------------------
نعمت دو جہاں کی طلب ہے اگر
دامنِ برخیاؒ میں چلے آئیے
ان سے الفت محبت عقیدت ہو گر
بے سکوں زندگی کا سکوں پائیے
میرے باباؒ کا عرسِ مبارک ہے آج
لوٹنے آج گنجِ سخا آیئے
حاضری کی سعادت اگر مل سکے
سرنگوں آیئے چشم تر لایئے
چاہتے ہو جو دنیا میں حفظ و اماں
دامنِ برخیاؒ میں چلے آیئے
عرسِ باباؒ میں لائے خدا تو حؔفیظ
دولتِ دو جہاں مفت ہی پایئے
حفیظ الرحمان ناگپوری۔ کراچی
------------------------------
در میخانہ قلندرؒ بجز ایں نمی بینم نمی بینم
کہ رِند محوِ نوش است بجز ایں نمی بینم نمی بینم
رقصم در خمستان یک بار از شوق نوش
چہ بینم کہ مئے روشنی است بجز ایں نمی بینم نمی بینم
قابلِ دید بود جود و کرم تیرا اے ساقی!
کہ گرفتہ بود جامِ رندِ خراباتی بجز ایں نمی بینم نمی بینم
چو میخوار نوشید یک جرعہِ شراب
عقل و خرد رفت کجا ؟ بجز ایں نمی بینم نمی بینم
قبل دیدم بسیار میخانہا و ساقیان را عظیمیؔ
ولے تاہنوز مانند ساقی و میخانہ ترا نمی بینم نمی بینم
ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ۔ کوٹ ادّو
-----------------------------
عرصۂ قید حوادث سے چھڑالو باباؒ
ہم کو بھی اپنے گداؤں سا بنا لو باباؒ
راہ دشوار ہے ہر سُو ہے اندھیرا چھایا
مجھ کو راہوں میں بھٹکنے سے بچا لو باباؒ
ٹھوکریں کھائی ہیں اتنی نہیں اُٹھنے کی سکت
بے سہارا ہوں کہ پستی سے اُٹھا لو باباؒ
کیسے اظہار کروں دل کو نہیں ہے یارا
اب تو بس نظر کرم حال پہ ڈالو باباؒ
ڈوب جائے نہ کہیں کشتی ہستی میری
آیا طوفانِ بلا مجھ کو سنبھالو باباؒ
اپنے احسانِ مسلسل پہ ، ولی آلِ علی ؓ
ہم گنہگار حقیروں کی دعا لو باباؒ
عارؔفہ کو تو فقط ایک تمنا یہ ہے
اپنا کہہ کر مجھے بس اپنا بنا لو باباؒ
عارفہ خان۔ کراچی