Topics

محترم جناب راغب مراد آبادی صاحب۔کراچی

 

شان میں ، بابا قلندر اولیاؒ کی یہ کتاب

اہلِ عرفاں کے لئے ہے ارمغانِ لاجواب

شاعرانِ حق نگر کی اس میں منظومات ہیں

ان کے جذباتِ عقیدت ، اور معروضات ہیں۔

ذات ہے بابا قلندر ؒ کی تو بحر بے کنار

ہو نہیں سکتا دلِ ہرکس پہ یہ راز آشکار

تذکرہ ہے اُن کے افکار اُن کی تعلیمات کا

ہے اسی آئینے میں پَر تو بھی اُن کی ذات کا

ہیں ضیاء الحقؔ ، مظفر وارثیؔ، اکرم ؔ، صباؔ

منقبت گویانِ بابا میں بہ افضالِ خدا

تھے قلندر اولیاء خود شاعر شیریں مقال

اور دنیائے سخن میں، آپ تھے اپنی مثال

برخیاؔ اُن کا تخلص تھا، نہیں اس میں کلام

سعدی و رومی سے ہرگز کم نہ تھا اُن کا مقام

اُن کی ہے اِک اِک رباعی آفتابِ معرفت

اہلِ ایمان و یقیں کا ہے نصابِ معرفت

اَجر اِس کارِ عظیمیؔ کا خدا دے گا ضرور

سُرخرو ہوں گے عظیمیؔ بھی محمدؐ کے حضور

 

 

 

 

معروف شعرائے کرام کا نذرانۂ عقیدت

بحضور

قلندر بابا اولیاءرحمۃ اللہ علیہ

Topics