Topics

محترم جناب مظفرؔ وارثی

 

محترم جناب مظفرؔ وارثی کا اصل نام محمد مظفر الدین احمد صدیقی ہے آپ کی پیدائش بھارت کے شہر میرٹھ (یوپی) میں 23 دسمبر 1933ء کو ہوئی۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایف اے ، ادیب فاضل کی ڈگری حاصل کی۔ 36 سال اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے وابستہ رہے۔

زمانہ طالب علمی سے ہی ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو گئے تھے ۔ نعتیں ، گیت اور سلام تخلیق کر رکھی تھیں لیکن مشاعرے میں شرکت کا آغاز 1964 میں پی ٹی وی کے قیام سے کیا ۔ 32 اردو فیچر فلموں کے گیت لکھے۔ 1972 ء میں نعت گوئی کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ہی یہ سلسلہ ختم کر دیا۔ آپ کی بیس تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔”آواز کی تصویر“ غزل ، نعت ، قطعات اور گیت پر مشتمل ہے ”ثنائے رسول ﷺ “ آڈیو اور ”خوشبوئے رسولﷺ“ C.D پر موجود ہے۔ روزنامہ نوائے وقت میں تازہ قطعات لکھنے کا آغاز نومبر 1993ء سے کیا۔ یہ سلسلہ آج بھی بلاناغہ جاری ہے۔

بیرونِ پاکستان بھارت ، بنگلہ دیش، انگلینڈ ، ناروے ، عرب امارات ، سعودی عرب ، عمان اور ایران میں منعقدہ مشاعروں میں شرکت کر چکے ہیں۔ صدارتی ایوارڈ پرائڈ آف پر فارمنس کے علاوہ مولانا محمد علی جوہر ایوارڈ (دہلی بھارت) ، بہادر شاہ ظفر ایوارڈ( عالمی سیمینار و مشاعرہ دہلی بھارت) ، ٹیلنٹ ایوارڈ (روزنامہ جنگ) کے علاوہ بہت سی شیلڈ بھی حاصل کیں۔

1991ء میں بہاولپور یونیورسٹی میں بعنوان ”مظفر وارثی اور شخصیت“ اور 2002ء میں پنجاب یونیورسٹی میں ”مظفر وارثی اور ان کی شاعری“ پر ایک مقالہ تحریر کیا گیا۔


Topics