Topics

نور الدین موؔج

 

چشم کرم کیجئے

مری بھی عرض کچھ سنئے قلندر بابا اولیاؒ

ذرا چشمِ کرم کیجئے قلندر بابا اولیاؒ

نبیؐ کے آپ شیدا ہیں غلام ِ مصطفیٰؐ ہیں آپ

غلام اپنا بنا لیجئے قلندر بابا اولیاؒ

ملے ہیں آپ کو غوث الوریٰؒ سے وصفِ لاثانی

مجھے بھی کچھ عطا کیجئے قلندر بابا اولیاؒ

نہ کچھ چاہت ہے دولت کی نہ لالچ جاہ و حشمت کی

کرم کی بھیک دے دیجئے قلندر بابا اولیاؒ

بہت ہی غمزدہ ہوں میں گنہگاروں میں شامل ہوں

مجھے اس سے بچا لیجئے قلندر بابا اولیاؒ

بنے ہیں آج مہماں آستانے میں ولی سارے

مجھے خادم بنا لیجئے قلندر بابا اولیاؒ

بھنور میں مؔوج عاصی کی پڑی ہے کشتی ہستی

ذرا اس کو ترا دیجئے قلندر بابا اولیاؒ

 


Topics