Topics
جناب کریم بلال کا اصل نام کریم بخش ہے۔ وہ کراچی میں ۳۰ جولائی ۱۹۶۰ ء میں پیدا ہوئے۔ انٹر اُردو کالج سے کیا۔ ٹی وی کے کئی ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔ پہلی نظم نئی امنگ کے عنوان سے میٹرک کے دور میں کہی تھی۔ شاعری میں علامہ اقبال اور مرزا غالبؔ سے متاثر ہیں۔ مادری زبان بلوچی ہے لیکن اُردو زبان میں بہت سی غزلیں اور نظمیں کہہ چکے ہیں۔ مرکزی مراقبہ ہال کراچی میں ۱۹۹۳ ء میں منعقد مشاعرے میں اپنے کلام پر خوب داد پائی اور بقول عارفؔ شفیق مشاعرہ لوٹ لیا۔
اپنے کلام کی اصلاح کے لئے ن م دانش اور محمد اسماعیل صاحب سے رجوع کرتے ہیں ۔ کھیلوں میں فٹبال پسندیدہ کھیل ہے۔ اس کے علاوہ باکسنگ میں بھی کئی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔
------------------------------
عظیم رب کی نعمت
جب رنگ بدلے اُسی کے جلوے ہیں سارے پیکر
سہانا موسم اُسی کی مسجد اُسی کے معبد
صبح سویرے کی سفری زحمت ہر اک شے کا مالک ہے ذات ِ اکبر
عجیب لطف و کرم کی رحمت ازل کو ذات ِ احد نے سوچا
کہ رات پھر دل نے سوچا نہاں ہوں خود کو عیاں میں کر دوں
چلیں اُن آنکھوں کو دیکھ آئیں سکوت میں ہے یہ سارا عالم
بدلتی ہے جن سے دل کی قسمت سکوت کو میں بیاں کر دوں
کبھی جو اُن کا مزاج بدلے احد نے خود سے بنایا احمد
تو زندگی کا نظام بدلے!۔۔ پھر اُس کو اپنا جمال بخشا
چلیں اُن کے قدموں پر اور رحمتوں کا کمال بخشا
سر کو رکھ کر اُنہی کی رحمت کی روشنی ہے
خدائے ازل سے عظیم رب کی عظیم نعمت
قرار مانگیں ، سکون مانگیں! قلندرانہ جلال لے کر
خزاں رسیدہ یہ زندگی ہے اِک سورج جو جلوہ گر ہے
بہار مانگیں! نور و شمس و ساغر و قمر ہے
خدائے واحد ہے ذاتِ اکبر
-----------------------------------
محورِ حق و آگہی
رہبر منزل تمہی قلندر بابا اولیاءؒ
عکسِ اوصافِ نبیؐ قلندر بابا اولیاءؒ
حرکتِ لوح و قلم جنبشِ نفسِ حیات
ربطِ خالق کی سعی قلندر بابا اولیاءؒ
رازِ منِ حبل الورید ، واقف اسرار ِ کُن
دانائے امر ربّی قلندر بابا اولیاءؒ
جس لمحہ وارد ہوا شانِ الست بربکم
خود سے ہوئی آگہی قلندر بابا اولیاءؒ
عرس کا میلا لگا ہر نفس شاداں ہوا
مل گئی قلبی خوشی قلندر بابا اولیاءؒ
اس عظیمی کارواں کے خواجہ ہیں روح ِ رواں
محورِ حق و آگہی قلندر بابا اولیاءؒ
عصر حاضر میں بلالؔ ہر طرف تھی تیرگی
بن کے آگئے روشنی قلندر بابا اولیاءؒ
----------------------------------
سُھب ءِ اَزَل
سُھب ءِ ازل ءِ راز توئے
اللہ ءِ آواز توئے
دارحیں جان ءَ چہ دیم ءَ
بال کن ئے شاھباز توئے
جاہ جنے قلبانی تا آءِ
روح ءِ نی پرواز توئے
دارھیں سوچ و فکرانی
انجام توئے آغاز توئے
گوشی بلالؔ وش گالیں
منی ساھانی ساز توئے
ترجمہ:
صبحِ ازل کا تو راز ہے۔ کن فیکون کی آواز بھی تو ہے۔ کائنات میں جتنے نظام ہیں تو سب سے آگے اُڑتا ہوا شہباز ہے۔ تو سالکین کے دلوں کے اندر گھر کر لیتا ہے اور اُن کی روحوں کو پرواز کی قوت عطا کرتا ہے۔ جتنی بھی سوچیں اور فکر کی طرزیں ہیں ان سب کا انجام بھی تو ہے، آغاز بھی تو ہے۔ میٹھا شعر کہنے والا بلالؔ کہتا ہے، میری سانسوں میں تیرا نام بسا ہے۔
-------------------------------
جمالِ قلندر
دیدہ زیب جمال قلندر ؒ
شانِ ذوالجلال قلندر ؒ
عفت اُس کی روز و شب میں
عزتِ ماہ و سال قلندر ؒ
تیرے ہی فیض کے چشمے ہیں
سارے مراقبہ ہال قلندر ؒ
مجھ جیسے ناچیز کو بھی
کر دے صاحبِ حال قلندر ؒ
تیرے نام کے لیتے ہی
ٹوٹا شک کا جال قلندر ؒ
گِروں نہ فکرِ دنیا میں
عطا ہو عشقِ بلالؔ قلندر ؒ
---------------------------
عشق کی کمند
سب کا درد مند قلندر ؒ
”شہر بلند“ کا بلند قلندر ؒ
یقیں کا اک طوفان اُٹھا کر
توڑ دے شک کے بند قلندر ؒ
عقل کے اُڑتے پنچھی پر
عشق کی ڈال کمند قلندر ؒ
محمد عظیم برخیاؔ ہے
سب کا من پسند قلندر ؒ
سپنوں میں صورت دکھلائی
من میں بسا آنند قلندر ؒ
اپنے بلالؔ کو ساغر سے
قطرے پلا دے چند قلندر ؒ
اشفاق عنبر
شجر سایہ دار
قرآنی اظہار قلندر ؒ
وحدت کا پرچار قلندر ؒ
رحمت کے آثار قلندر ؒ
آقا ہیں سرکار قلندر ؒ
فیض کا دربار قلندر ؒ
اک عالی کردار قلندر ؒ
خواجہ کا دلدار قلندر ؒ
کروادو دیدار قلندر ؒ
ممنوں کوئے یار قلندر ؒ
مثل لالہ زار قلندر ؒ
ہر مفلس کا یار قلندر ؒ
اچھا خدمت گار قلندر ؒ
ہے تیرا معمار قلندر ؒ
یہ سارا سنسار قلندر ؒ
عنبرؔ کی سرکار قلندر ؒ
میں ترا بیمار قلندر ؒ
تیرے جلوے
چار چو فیرے تھاں تھاں دے وچ تیرے جلوے ویکھاں میں
کیسی ہستی بابا جی سَن شام سویرے سوچاں میں
اُچیاں نیویاں راہواں چوں پھڑ کے پار لنگا نویں تُوں
تیری قدماں دی مٹی چوں سچے موتی پھولاں میں
ازلاں دی اک ڈاہڈی خواہش جیہڑی پوری ہوندی نئیں
ذکر تیرا لَب تے آوے جس ویلے وی بولاں میں
میرے آل دوالے روشن تیری یاد دے دیوے نیں
ہر پاسے مینوں توں دِسیں جدھر جھاتی پاواں میں
وَن سونیاں گلاں سُن کے ذہنی تختی پوچ لئی
تیریاں گلاں تیریاں شاناں ، لیک کدے نہ پوچاں میں
تیری ذات توں علم سمندر ، جو پڑھیا جو سکھیا اے
اینج دا کیتوں ہور نہ ملیا ، پڑھیاں لکھ کتاباں میں
ڈگدا ، ڈیندا ، ٹھیڈے کھاندا ، بحر غماں دے ڈونگے میں
تیرے بُوہے لے آواں سوچاں ، سدھراں آساں میں
بابا جی دی سول اُتے عنبرؔ سیس نوا دے گا
پیراں دے وچہ گھنگر و بنھ کے ، نچ کے یار مناواں میں
-------------------------------------
بحرِ بیکراں
رہنمائے سالکاں بابا قلندر اولیاءؒ
بادشاہِ عارفاں بابا قلندر اولیاءؒ
ہمنوائے قدسیاں بابا قلندر اولیاءؒ
ہیں ہمارے مہرباں بابا قلندر اولیاءؒ
تیرے فیضانِ نظر کی بات ہر اِک لب پہ ہے
بھر دیں سب کی جھولیاں بابا قلندر اولیاءؒ
جن کے گھر سے سب نکلتے ہیں کرم کے سلسلے
ہیں وہ بحر بیکراں بابا قلندر اولیاءؒ
کوئی بھی سائل نہ لوٹے اُن کے دَر سے بے مُراد
ہیں وہ فخر بے کساں بابا قلندر اولیاءؒ
اُن کو اِک شیریں بشارت دے کے کرتے ہیں نہال
ہیں جو غم کی داستاں ، بابا قلندر اولیاءؒ
عاصیوں کو ایسے سینے سے لگا لیتے ہیں وہ
بچوں کی ہو جیسے ماں بابا قلندر اولیاءؒ
دہر کے ظلمت کدے میں تھا دِل عنبرؔ حزیں
ہے کرم سے شادماں بابا قلندر اولیاءؒ
-------------------------------
شمع ِ بزم ِ اولیاءؒ
شمعِ بزمِ اولیاء بابا قلندر اولیاءؒ
یعنی فخر اتقیاء بابا قلندر اولیاءؒ
تنویر دینِ مصطفیٰ بابا قلندر اولیاءؒ
رُوح کو بخشیں جلا بابا قلندر اولیاءؒ
اہلِ نظر کے واسطے سُرمہ ہے ان کی خاک ِ پا
ہر سمت ان کا غلغلہ بابا قلندر اولیاءؒ
بے ثباتی ، بے کسی چھائی ہوئی ہے ہر طرف
سُن لے ہم سب کی صدا بابا قلندر اولیاءؒ
میکدہ عظیمیہ کے مے کشو دیکھو ذرا
کرتے ہیں ساغر عطا بابا قلندر اولیاءؒ
کِس لئے بپھری ہوئی موجوں سے گھبرائیں بھلا
ہیں ہمارے ناخدا بابا قلندر اولیاءؒ
سب آپ کا فیضان ہے یہ جو بھی کچھ مُجھ کو ملا
مَیں ورنہ اس قابل نہ تھا بابا قلندر اولیاءؒ
اشفاق عنبرؔ پر بڑا یہ آپ کا احسان ہے
ہے وہ مصروفِ ثناء بابا قلندر اولیاءؒ
----------------------------
پیرِ طریقت
(اس منقبت کے آٹھ اشعار کے مصرعہ ہائے اولیٰ کے پہلے حروف سے نام محمد عظیم بنتا ہے جبکہ دوسرے مصرعوں کے پہلے حروف سے نام شمس الدین بنتا ہے)
مجھ پر مرے وجود کا اِک باب وَا ہوا
شوقِ نظارہ دل میں ہے میرے بَسا ہوا
حق نے عطا کیا ہے وہ عرفانِ ذات کا
مقصد سمجھ میں آگیا اس کائنات کا
مسحور ہیں بلاغت و اوجِ خیال سے
سینوں میں دِل دھڑکتے ہیں رُعبِ جمال سے
دشتِ جُنوں میں آپ سے رہبر ملے ہمیں
اِس بحرِ بیکراں کے شناور ملے ہمیں
علم و ہُنر میں آپ سے بڑھ کر نہیں کوئی
لُطف و کرم میں آپ کا ہم سَر نہیں کوئی
ظلمت کدے میں شمع ہدایت بھی آپ ہیں
دُنیا میں آج پیرِ طریقت بھی آپ ہیں
یہ دِن جو آج روشن و تاباں ہیں دوستوں
یہ اس لئے کہ آج وہ مہماں ہیں دوستوں
مصروفِ مدح خواجہ ہوں عنبرؔ میں بزم میں
نازل ہوئے ہیں مجھ پہ مضامین نظم میں