Topics

راغب مراد آبادی

 

محترم راغبؔ مراد آبادی صاحب اردو ادب میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ شعر و ادب کے اِس گلستان سے سخنوری کے کتنے ہی شگوفے پھوٹے اور راغبؔ مراد آبادی کے دامنِ تلمیذ سے وابستہ شعراء نے اپنا لوہا منوایا۔ راغب ؔ مراد آبادی صاحب فی البدیہہ شاعری میں بھی اپنا خاص مقام رکھتے ہیں۔ قطعہ نگاری، غزل گوئی اور تنقید سمیت شاید ہی کوئی ادبی صنف ہو جس میں راغب صاحب نے اپنے جوہر نہ دکھائے ہوں۔

آپ نے مولانا ظفر علی خان کے سامنے زانوائے تلمیذ تہہ کئے۔محترم راغب صاحب کی شاعری کئی عشروں پر محیط ہے اور اس عرصے میں آپ کی فکر رسا سے پھوٹنے والے شعری محاسن کا عکس آپ کے مجموعے ہائے سخن میں دیکھا جا سکتا ہے۔ آپ کی اب تک بیس سے زائد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جن میں ساغر صدرنگ ، عزم و ایثار ، ہمارا کشمیر ، نذر شہدائے کربلا ، محنت کی ریت ، ضیائے سخن ، سو نعتیہ اشعار ، مدحت خیر البشر ؐ ، مدح رسول ﷺ ، بحضور خاتم الانبیاء ﷺ، بدر الدجی ﷺ ، مکالماتِ جوش وراغب ، رگِ گفتار، آزادی ، تاریاں دی لو ، روشنیوں کا شہر قابلِ ذکر ہیں۔

Topics