Topics
باسمہٖ تعالیٰ
وَعَدَ
اللّٰهُ الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ
۱۳۹۹ھ
(القرآن الحکیم)
۱۹۷۹ء
قلندر ناشر دینِ معظم
تھے اہلِ عشق کے شیخ مکرم
فقیہہ دہر ، فخر ِ اہلِ ایماں
رموزِ حکمت و عرفاں کے محرم
رفیق و مونسِ حرماں نصیباں
وہ اپنوں اور بیگانوں کے ہمدم
ہوئے جب عازمِ فردوسِ اعلیٰ
بپا ہر سُو ہوا اِک شورِ ماتم
بجز اللہ کے ہر شے ہے فانی
صدائے غیب آتی ہے یہ پیہم
سَنِ رحلت کی مجھ کو جستجو تھی
بہت ہی مضطرب تھی جانِ پُر غم
کہا آہ کھینچ کر ہاتف نے فوراً
قمر! کہہ دو ”قلندر فخر عالم“
------------------------
۱۴۰۵ ۔۶ = ۱۳۹۹ھ