Topics
(یہ ہندی زبان میں جذبات کا بے
باکانہ اظہار ہے جسے بھجن کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا فنِ شاعری اور علمِ ادب سے
کوئی تعلق نہیں ہے)
آؤ پیارے سجنو ، آؤ!
من مندر میں دیپ جلائیں گُرو مورتی وہاں سجائیں
گُرو ہمارا جگ سے نیارا سب مل کر گُن اُس کے گائیں
بڑا پریمی ، مہا دیالو ایسے گرو کے بَل بَل جائیں
اولیاء بابا، رِشی، قلندر اُن کے چرنوں سیس نوائیں
من مندر میں دیپ جلائیں ، من مندر میں دیپ
ہم ہیں پاپی جب ہی تو وہ ہمیں کبھی نہ درس دکھائیں
شاید ہم سے روٹھ گئے ہیں بنتی کر کے اُنہیں منائیں
ہر روٹھے تو گُرو ملا دے گُرو کے رُٹھے ٹھور نہ پائیں
قادریؔ نِر دھن بڑا نراشی دھیرج اُس کی دھنی بندھائیں
من مندر میں دیپ جلائیں ، من مندر میں دیپ
پریتم خواجہ سُن کر بولے قادریؔ مورکھ بات یہ نائیں
بابا کس سے کب رُوٹھے ہیں وہ تو رُوٹھوں کو ملوائیں
بابا ہر دم ساتھ ہیں تیرے پاپی کو وہ گلے لگائیں
تیرے نیناں مدھم پڑ گئے یا بِد روشن دیکھن نائیں
یہ ہے اُن کی دَیا کے اُوپر کِرپا کریں ، نظر کھلوائیں
چنتا مت کر ، آس لگا رکھ دل کے درپن میں آجائیں
من مندر میں دیپ جلائیں ، من مندر میں دیپ
اپنے خواجہ جی کی واری دُور سے بیٹھے سب سُن پائیں
وہیں سے دیکھیں ، وہیں سے بولیں ایسے سُندر شبد سُنائیں
من کے ٹِم ٹِم دیپک جن سے جگمگ جگمگ سب ہو جائیں
نِربل کو وہ ڈوبن نا دیں اپنی شکتی سے تیرائیں
من مندر میں دیپ جلائیں ، من مندر میں دیپ گُرو مورتی وہاں سجائیں
من مندر میں دیپ جلائیں ، من مندر میں دیپ
قلندر بابا اولیاءؒ مہراج کی جے
----------------------------------------------
یہ عظیمی چمن جو آ دیکھا
آ بتائیں کہ ہم نے کیا دیکھا
باطنی آنکھ تو نہیں روشن!
جو بھی دیکھا وہ ظاہرہ دیکھا
ایک جنگل میں ہو گیا منگل
جو تخیل تھا برملا دیکھا
بے گیاہ جس کو کہتے تھے
اُس کو گلشن بنا ہوا دیکھا
پودے ، امرود اور کیلے کے
بلکہ انجیر تو لگا دیکھا!
ایک قطرہ جہاں نہ تھا پانی
حوضِ ”آب شفا“ بھرا دیکھا
اچھے کمرے بنے ہوئے دیکھے
ہال اِک کشادہ پُر فضا دیکھا
آدمی اِک جہاں نظر نہ آتا تھا
ایک میلہ وہاں لگا دیکھا
عاشقوں کو مثالِ پروانہ
سوزِ اُلفت میں مبتلا دیکھا
تھا تعجب قلیل مدت میں
کیسے یہ سب کچھ ہوا دیکھا
قادری ؔ سے کہا یہ ہاتف نے
یہ اپنے باباؒ کا کرشمہ دیکھا
اُن کے خواجہ کے دَم کی برکت سے
اور دیکھو گے یہ ہی ، کیا ہوا دیکھا