Topics
سید مختار علی اجمیری انجمن ترقی اردو کے ادبی
شعبے کے نگران ہیں۔ آپ نے باقاعدہ شاعری کا آغاز 1950ء سے کیا۔ شعرو شاعری سے شعور
کے ابتدائی سالوں میں ہی دلچسپی پیدا ہو چکی تھی۔ مختار ؔ اجمیری اجمیر شریف میں
18 جنوری 1937ء میں پیدا ہوئے۔معینیہ اسلامیہ ہائی اسکول اجمیر آپ کی ابتدائی درس
گاہ تھی۔ ایک نعتیہ مجموعہ ”چراغِ حرم“ کے نا م سے شائع ہو چکا ہے۔ آپ کی غزلیں ،
نظمیں ، حمد ، نعتیں ، مناقب ، قصائد اور سلام وغیرہ اخبارات و رسائل کی زینت بنتے
رہتے ہیں۔