Topics

ولایت کا چمن

 

ایک سورج جس سے روشن تھا ولایت کا چمن

ایک عارف دین کی تبلیغ تھا جس کا مشن

اِک قلندر جس نے ذہنوں کو عطا کی روشنی

ایک عالم جس نے سمجھائے رموز ِ آگہی

اک ولی جس سے دلوں کو کیفِ روحانی ملا

حق کا ابدال ، پیکر جس کو انسانی ملا

اِک منارہ نور کا جو روشنی دیتا رہا

ناخدا تھا اِک سفینہ حق کا جو بہتا رہا

ایک صوفی جس پہ ظاہر رشتہ روح و بدن

اِک امیرِ بے نوا دولت تھی جس کی اُس کا مَن

اِک چراغِ حق ، جلائے جس نے حکمت کے چراغ

اِک مہِ کامل ، مٹائے جس نے تاریکی کے داغ

ایک شخصیت نہیں تاریخ میں جس کی مثال

صاحبِ ادراک و صاحب ِ کشف و کمال

کون ہے وہ شخص حامل ہے جو اِن اوصاف کا

میرا مطلب ہے ، مرے بابا قلندر اولیاء ؒ


Topics