Topics
وہی سالک شریعت ، وہی صاحبِ طریقت
وہی واقفِ مشیت ، وہی حامل فضیلت
وہی نبض آشنا ہیں ، وہی رمز سے ہیں واقف
وہی صاحب بصارت وہی صاحبِ بصیرت
وہ قلندروں کے رہبر وہ قلندر اولیاء ہیں
ہوئی آسماں سے ان کو یہ قلندری ودیعت
تھی یہ زندگی اجیرن ، سب ہی مبتلا تھے غم میں
ملی اُن کو جو رفاقت ہوئی کم بہت اذیت
وہی دینِ حق کے داعی ، وہی دین کے محافظ
ہوئی ان کے فیض ہی سے یہاں کفر کو ہزیمت
ہوئی اُن کو آگہی جب تو رموز ِ حق بتائے
وہی شارح نبوت ، وہی واقف حقیقت
مجھے راستہ دکھایا ، جو تھا انبیاء کا رستہ
میرے کام آگئی ہے ، وہ قلندری وصیت