Topics
قلندر کی نِگاہِ شوق کیا ہے ، کہکشاں جانے
قلندر کی رہِ پرواز کیا ہے ، آسماں جانے
قلندر کا مکاں جانے تو کوئی لامکاں جانے
نہ تم جانے ، نہ ہم جانے ، نہ یہ اہلِ جہاں جانے
قلندر کی رگِ جاں کیا؟ شعورِ حق کا آوازہ
قلندر کے مقام ِ شوق کا مشکل ہے اندازہ
قلندر کی مسیحائی دمِ عیسیٰؑ کا معجزہ
نہ تم جانے ، نہ ہم جانے ، نہ یہ اہلِ جہاں جانے
قلندر رہنما ہے ، کاروانِ علم و حکمت کا
قلندر ناخدا ہے ، عشق و عرفان و محبت کا
قلندر ایک مخفی راز ہے ، تخلیقِ فطرت کا
نہ تم جانے ، نہ ہم جانے ، نہ یہ اہلِ جہاں جانے
قلندر سے نہیں واقف ، کہ کیا رکھا تہہ داماں
قلندر صاحبانِ زہد و تقویٰ کا درِ ارماں
قلندر کا مزاجِ عشق ، صفات ِ بوزر ؓ و سلماںؓ
نہ تم جانے ، نہ ہم جانے ، نہ یہ اہلِ جہاں جانے