Topics
تعریف کیا ہو آپ کی ، بابا قلندر اولیاؒ
اے پیکرِ خلقِ نبیؐ ، بابا قلندر اولیاؒ۔
شمعِ ہدایت آپؒ ہیں ، شانِ ولایت آپؒ ہیں
اے عالمِ دین و ولی ، بابا قلندر اولیاؒ۔
وہ شمع حق جو آپ ؒ کے ہاتھوں سے دنیا میں جلی
اب تک ہے اس کی روشنی ، بابا قلندر اولیاؒ۔
جو من کی دولت آپ کو ، اللہ نے کی تھی عطا
دولت ہے وہ سب سے بڑی ، بابا قلندر اولیاؒ۔
حکمت ہو یا ہو علم ِ دیں ، کیا ہوں مقابل آپؒ کے
یہ دیدۂ ور یہ فلسفی ، بابا قلندر اولیاؒ۔
شاعر ہیں ہم ، نظم و غزل لکھنا ہے کام اپنا مگر
یہ منقبت کام آئے گی ، بابا قلندر اولیاؒ۔
اللہ کے بندے ہیں ہم لیکن ہے نسبت آپؒ سے
یہ ہے ہماری بندگی ، بابا قلندر اولیاؒ