Topics

نظر جالنوی

 

حقیقت کی ضیاء

معرفت کے رہنما بابا قلندر اولیاءؒ

ہیں حقیقت کی ضیا بابا قلندر اولیاءؒ

دامنِ اُمید بھر دیتے ہیں اپنے فیض سے

صاحبِ جودو سخا بابا قلندر اولیاءؒ

بس گئے دل میں ، سمائے ہر نگاہِ شوق میں

صاحبِ صدق و صفا بابا قلندر اولیاءؒ

میکدے کے سارے رندوں کی یہی ہے التجا

جام عرفاں ہو عطا بابا قلندر اولیاءؒ

بے گماں بالیقیں ہوتی ہے منظور خدا

جو تمہاری ہو رضا بابا قلندر اولیاءؒ

ہو طفیلِ سرورِ کونینؐ مجھ پر بھی کرم

بس ہے اتنی التجا بابا قلندر اولیاءؒ

اوج پر آجائے گی واللہ تقدیر نظرؔ

تم جو ہو جلوہ نما بابا قلندر اولیاءؒ


Topics