Topics
وا رہتا ہے دروازہ قلندر ؒ کا
منگتوں کا ٹھکانہ ہے کاشانہ قلندر ؒ کا
اللہ سے ملوا دیتا ہے بندوں کو اِک پل میں
وہ ساغر وحدت ہے پیمانہ قلندر ؒ کا
صحرا کو چمن کر دے خوشبو سے فضا بھر دے
رُخ کر دے جدھر کا بھی دیوانہ قلندر ؒ کا
کیوں عشق ِ محمد ؐ میں جل جائے نہ دل اُس کا
ہم شمع طریقت اور پروانہ قلندر ؒ کا
دنیا نے عظیمیؔ کی صورت میں جو پایا ہے
وہ مردِ قلندر ہے مستانہ قلندر ؒ کا
بابا ؒ کے وسیلے سے بن جاتے ہیں کام اُس کے
ناکام نہیں ہوتا دیوانہ قلندر ؒ کا
ہر چیز مظفرؔ کی قرباں ہے قلندر ؒ پر
یہ جان خلش کیا ہے نذرانہ قلندر ؒ کا