Topics
تیرگی کے رستے سے
روشنی کی صورت کل
وہ جو شخص گزرا تھا
آسماں سے اُترا تھا
صبح کا پیمبر تھا
ذات میں سمندر تھا
آدمی قلندر تھا
تیرگی کے صحرا میں
کیا حسین منظر تھا
اِک چراغ کا جلنا
آگہی کا ملنا ہے
اِک چراغ جلنے سے
سو چراغ جلتے ہیں
سلسلے نکلتے ہیں
روشنی بکھرتی ہے
زندگی سنورتی ہے