Topics

اکرمؔ کنجاہی

 

محترم اکرمؔ کنجاہی کا اصل نام محمد اکرم بٹ ہے۔ گجرات کے معروف قصبے ” کنجاہ“ سے تعلق ہونے کی وجہ سے اکرم کنجاہی قلمی نام اختیار کیا۔ ابتدائی درسگاہ گورنمنٹ پبلک ہائی اسکول کنجاہ (گجرات) تھی۔ ایم۔بی اے، ایل ایل۔ بی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد ڈی ۔اے۔ آئی۔ جی ۔ پی کی اضافی ڈگریاں حاصل کیں اور بینکنگ کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔ شاعری کا باقاعدہ آغاز 1986ء سے کیا۔ اکرمؔ کنجاہی نے غزل کے علاوہ نثری نظم میں بھی طبع آزمائی کی ہے۔

-----------------------------------

یزداں شناس

رکھیں گے یاد جو لوگو حیات اُن کی پیام اُن کا

سنور سکتا ہے ہر بگڑا ہوا جیون میں کام اُن کا

پریشاں حال تھے جو بھی اُنہیں کہتے سنا ہم نے

ابھی تک چار سُو جاری دیکھو فیض ِ عام اُن کا

یہ دیکھا ہے کہ ہر عرفان کی منزل کا راہی بھی

خلوص ِ دل سے کرتا ہے ہمیشہ احترام اُن کا

نمایاں اُن پہ تھی ہر اِک شعورِ ذات کی منزل

بہت اونچا ہے اور یزداں شناسوں میں مقام اُن کا

رُلاتے تھے اُنہیں ہر پل بہت انسانیت کے دُکھ

کریں گے ذکر عالم میں خواص اُن کا عوام اُن کا

سبھی محبوب ہیں انساں سبھی انساں برابر ہیں

محبت ہی کا پرتو ہے ذرا پڑھ لو کلام اُن کا

Topics