Topics
یا بابا تاج الدین ولی ، تم زلف نبیؐ گیسوئے علی ؓ
تم لاڈلے بی بی زہرہؓ کے، تم روئے حسین ؓ ابروئے علیؓ
پروردہ نازِ خدا تم ہو ، سرکردہ رازِ خدا تم ہو
گلزار ِ نیاز خدا تم ہو ، خوشبوئے حسن، خوشبوئے علی ؓ
اس دور کے اندر جانا ہے ، اس دور کے اندر سمجھا ہے
تم سے ہی جمال مصطفویؐ ، تم سے ہی جلالِ خوئے علیؓ
تم ختمِ رسلؐ کا نقشِ قدم ، تم شمع ِ عرب تم شمعِ عجم
تم سرِ خفی و جلی باہم ، مہکی ہے تم سے بوئے علیؓ
یہ آپ ہی کا تو نواسا ہے، دریا پی کر جو پیاسا ہے
جلووں کا سمندر دے دیجئے ، اے بادۂ حق ، اے جوئے علیؓ
(قلندر
بابا اولیاءؒ)