Topics
کہتا تھا یہ عجز آپؒ کا ، بابا قلندر اولیاءؒ
اللہ ہے سب سے بڑا ، بابا قلندر اولیاءؒ
اس صاحب ایمان کے ، سر کو بلندی مل گئی
جو آپ کے در پر جھکا ، بابا قلندر اولیاءؒ
تھے آپؒ وہ عالم کہ ، جو بتلا گئے انسان کو
روحانیت کا فلسفہ ، بابا قلندر اولیاءؒ
اس خالق کونین کی ، زندہ کرامت آپؒ تھے
معتقد ہوں آپؒ کا ، بابا قلندر اولیاءؒ
رہبر ہو یا ہو راہگیر ، سب ہیں آپؒ کے در کے فقیر
ہیں آپؒ شاہ اور ہم گدا ، بابا قلندر اولیاءؒ
روشن ہماری خاک کر ، آلودگی سے پاک کر
اے پیکر صدق و صفا ، بابا قلندر اولیاءؒ
خدمت جو میرا فرض ہے ، میری یہی اک عرض ہے
میرے لیے کیجئے دعا ، بابا قلندر اولیاءؒ