Topics
مجھ پر کرم ہے آپ کا بابا قلندر اولیاؒ
اے پیکرِ جود و سخا ، بابا قلندر اولیاؒ۔
یہ ہے کرامت آپ کی ، دل سے مٹا دی تیرگی
ظلمت کو روشن کر دیا ، بابا قلندر اولیاؒ۔
بزمِ تصور میں یہ دل ، کہتا ہے اکثر مستقل
یا مصطفیٰؐ یا مصطفیٰ ، بابا قلندر اولیاؒ۔
جلوہ دکھا کر آپ تو ، اِک آن میں غائب ہوئے
اور میں یہ کہتا رہ گیا ، بابا قلندر اولیاؒ۔
اے صاحب ِ لطف و کرم ! ہیں آپ چارہ سازِ غم
کچھ میرے دُکھ کی بھی دوا ، بابا قلندر اولیاؒ۔
ممکن ہو یا ممکن نہ ہو ، یہ حق ہے حاصل آپ کو
جو کہہ دیا وہ ہو گیا ، بابا قلندر اولیاؒ۔
میں کیا ہوں ایک ادنیٰ بشر ، جنوں پہ رکھتے ہیں اثر
جّن و ملک کے پیشوا ، بابا قلندر اولیاؒ۔
گھٹنے تھے دو جس کے جڑے ، مفلوج وہ چلنے لگا
چاہے جسے دے دیں شفا ، بابا قلندر اولیاؒ۔
اِک طالب دیدار کو ، دیدار کی تھی آرزو
اور خود ہوئے جلوہ نما ، بابا قلندر اولیاؒ۔
کشف و کرامت آپ کی ، اُس پیڑ سے پوچھے کوئی
جو جڑ سے غائب ہو گیا ، بابا قلندر اولیاءؒ
بلی کبوتر کھا گئی ، پھر یہ کرامت بھی ہوئی
مُردہ کبوتر جی اُٹھا ، بابا قلندر اولیاءؒ
جب گردشِ ایام نے ، مجھ کو ستایا ہے فگارؔ
میری زباں پر آگیا ، بابا قلندر اولیاءؒ