Topics
ہیں عظیمی سلسلے کے رہنما و پیشوا
حضرت بابا قلندر ، مرشدِ فقر و غنا
اُن کی برسی پر فلک سے نور افشانی ہوئی
ان کے دم سے ارض پاکستان لاثانی ہوئی
کیا گناؤں حضرت بابا قلندر کی صفات
ان کی ذاتِ پاک تھی دنیا میں بیشک شش جہات
وہ قلندر تھے ولی تھے اور عالم با عمل
دین و دنیا کے مسائل کا تھا ان کے پاس حل
تھی علوم ظاہری و باطنی پر دسترس
تھے علوم دُنیوی ان کے لئے خاشاک و خس
یہ عظیمی سلسلہ چلتا رہے گا دم بہ دم
کون کر سکتا ہے اس کے نام لیواؤں کو خم
ان کی تربت پر ہمیشہ رحمتیں نازل رہیں
ان کے فیض عام سے ہم جیسے کیوں غافل رہیں
تاقیامت جاری و ساری رہے یہ سلسلہ
خواجہ شمس الدین کے گھر میں بفیض ِ انبیاء