Topics
گلشنِ وحدانیت کے گلاب ہیں قلندر بابا اولیا ءؒ
زمینِ کون و مکاں کے آفتاب ہیں قلندر بابا اولیا ءؒ
راہِ سلوک اُن کی نظر سے طے ہوتی ہے
نصاب ِ قلندری کے باب ہیں قلندر بابا اولیا ءؒ
آپ کے آستانے پر رضوان پیشانی ملتے ہیں
عشق ِ محمدی ؐ کی کھلی کتاب ہیں قلندر بابا اولیا ءؒ
مردہ دلوں کو زندہ کرتے ہیں اُن کے الفاظ
بارگاہِ خداوندی میں باریاب ہیں قلندر بابا اولیا ءؒ
اُن کے بچے حوضِ کوثر کے جام پیتے ہیں
گلشنِ اصفیاء کے گلاب ہیں قلندر بابا اولیا ءؒ
ذرّہ بھلا کیا لکھے گا اُن کی تعریف جوؔاد
مری رت جگوں کے خواب ہیں قلندر بابا اولیا ءؒ
جوؔاد علی شیخ۔ قصور
-----------------------------
رفعتِ آکاش
پھیلا رہا ہے جو روشنی وہ ہر سُو
فیض پا رہے ہیں اُس سے ہر رنگ و بُو
عظیمی سلسلہ جب سے جاری ہے
خدمتِ خلق میں گُم کائنات ساری ہے
یہ بھی عظیم بر خؔیا کا اِک فیضان ہے
ناسوت میں روح کو حاصل عرفان ہے
کھویا جب خؔالد سکوں کی تلاش میں
پایا عظیم کو رفعتِ آکاش میں
خالد راحت مشہدی ۔ کراچی
--------------------------------
سرخیل ِ طریقت
شہبازؒ لامکاں کے محبوب قلندر
رہتے ہیں عظیؔمی کی وہ روح کے اندر
عظیم برخؔیا ہیں ، سرخیل طریقت
ملتی ہے اُن کے در سے کونین کی دولت
محبوبِ نبیؐ تم ہو ، زہراؓ کے چین ہو
حیدرؓ کے تم پیارے ، جانِ حسینؓ ہو
پروردۂ شہاب ، دُعائے تُرابؓ ہو
ہر لفظ ہے محبت ، ایسی کتاب ہو
راہِ سلوک میں جو ملے تجھ سا راہنما
مل جائے اُس بشر کو پھر آپ ہی خدا
پرسش جو میری ہوگی روزِ حساب کو
ڈھونڈیں گی میری آنکھیں بابا پھر آپ کو
زؔاہد نہ جائے تشنہ کام تیری بزم سے
محروم کوئی بھی نہ رہے تیرے علم سے
زاہد حمید ۔ سیالکوٹ
---------------------
یا قلندر بابا ؒ
آپ کے نام سے معطر فضا
یہ چاند ، پھول ، خوشبو ، صبا
کہتے ہیں سب مرحبا مرحبا
زمیں و آسماں میں ہے غلغلہ
یا قلندر بابا اولیاء ؒ ، یا قلندر بابا اولیا ءؒ
آپ کے نام ک ا روشن دیا
جن و انس کے دل میں جلا
آپ کے در سے جو وابستہ ہوا
پکار اُٹھا وہ یہ برملا
یا قلندر بابا اولیاءؒ ، یا قلندر بابا اولیاءؒ
قندیل ِ حق نُزہتؔ تُو جلا
روشن کر پھر دیئے سے دیا
رابعہ نزہؔت ۔ اسلام آباد
-------------------------
نذرانۂ عقیدت
ہے سکوں جہاں کا چھپا ہوا
وہ ترے احاطے میں رکھا ہوا
میں کیوں دربدر رہوں بے قرار
ہے تیرے ہی در پر میرا قرار
اپنا درد سب سے چھپالوں میں
تیرے در پر حاضر ہو کے میں
سارا بھید اپنا میں کھول دوں ۔۔۔تو میرے وجود میں بے پناہ
اِک سکون کی دولت سما جائے
اور ترے قدموں پہ رکھ کے سر
میں جہاں کے غم بُھلا کے یوں
اک ماں کے روپ کو دھار لوں
ذرا بے نیاز ذرا ہوش مند
کعبۂ دل اپنا بنالوں میں۔۔۔ تیری ایک جھلک میں دیکھ کر
خود نور کی چادر اوڑھ لوں
سیدہ کوثر سلطانہ ۔ کراچی