Topics
جناب سحرؔ تاب رومانی کا اصل نام محمد نعیم ہے۔
خیر پور شہر میں پیدا ہوئے۔ کچھ عرصہ سکھر میں مقیم رہے۔ خیر پور میں ہی تعلیم
حاصل کی۔ شاہ لطیف یونیورسٹی خیر پور سے گریجویشن کیا اور مکینیکل ٹیکنالوجی میں
ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر ، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی خیر پور سے حاصل کیا۔
1989ء میں روز گار کے سلسلے میں
کراچی منتقل ہو گئے۔ گو کہ شاعری کا آغاز 1985ء سے کر دیا تھا لیکن باقاعدہ آغاز
1990ء سے کیا۔ ابتدائی زمانے میں بچوں کے رسالوں میں اور سکھر و خیر پور کے مقامی
اخبارات میں آرٹیکل وغیرہ لکھتے رہے ۔ مختلف موضوعات پر ادبی مضامین اور ادبی
شخصیات سے انٹرویوز اور غزلیں و نظمیں اخبارات اور ادبی رسائل میں شائع ہوتی رہتی
ہیں۔