Topics

ضیاء الحق قاسمی

 

۱۹۷۹ء

جناب محترم ضیاء الحق قاسمی بیک وقت ادیب ، کالم نگار ، شاعر اور مزاح نگار ہیں۔ نئے شعرا ء کو دریافت کر کے ادبی محفلوں میں پیش کرنا ضیاء الحقؔ قاسمی کا ہی کمال ہے۔ ضیاء الحق قاسمی صاحب نے مزا حیہ شاعری کو اس شدّومد کے ساتھ معمولات میں شامل کیا ہے کہ مزاحیہ شاعری اردو ادب کا ایک زندہ حوالہ بن گئی ہے۔

ضیاء الحق قاسمی کے کالموں پر مشتمل کتاب ”ضیا پاشیاں“ کے عنوان سے شائع ہوئی۔ اس کے علاوہ چھیڑ خانیاں اور گل فشانیاں مزاحیہ شاعری کا مرقع ہے۔ ضیاء الحق قاسمی کی مزاح نگاری کسی کے لئے دل آزاری کا سبب نہیں بنتی کیونکہ ان کا طنز و مزاح تعصب اور کینہ سے پاک ہے ۔ وہ ایک ایسے قلم کار ہیں جو شفاف دل و دماغ رکھتے ہیں۔

Topics