Topics
حاصل قوتِ افکار ، قلندر بابا ؒ
نزہت صنعتِ گفتار ، قلندر باباؒ
پُر گہر ، وادی انوار قلندر بابا ؒ
نکہت و نور کی دستار ، قلندر باباؒ
عجز و اخلاص کے پیکر ہیں ، شجاعت کے امیں
زندہ تاریخ کے کردار ، قلندر بابا ؒ
ان کی عظمت پہ تصدق ہے متاعِ کونین
شاہِ بطحاً کے پرستار ، قلندر بابا ؒ
مرے دلدار محمدؐ ، میں گدا ہوں اُنؐ کا
مرے دلدار کے دلدار ، قلندر بابا ؒ
سات اقلیم کی دانش ہے رگ و پے میں نہاں
عقل و تہذیب کے شاہکار ، قلندر بابا ؒ
کیا سبک تر ہے ازل اور ابد تک کا سفر
نازشِ شوخی رفتار ، قلندر بابا ؒ
ہے تمنا کہ ہو مقبول خلائق اِک دن
آپ کا ناصؔف نادار ، قلندر بابا ؒ
|
عبدالحکیم ناصف |