Topics

فیضِ عام

 

قلندر اولیا ؒ بابا کا فیض عام جاری ہے

اُنہی کا ہم پہ سایہ ہے یہ خوش بختی ہماری ہے

عظیمی سلسلہ دنیا کے ہر گوشے میں پھیلا ہے

اُنہیں بھی فیض ملتا ہے کہ دامن جن کا میلا ہے

یقیناً ایک عالم نے یہاں سے فیض پایا ہے

جو خالی ہاتھ جا پہنچا وہ جھولی بھر لایا ہے

کرامات عظیمی کا ہے شہرہ جس طرف جاؤ

صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں! چلے آؤ!

یہ انسانوں کو دیتے ہیں سبق عمروں سے اُلفت کا

رفاقت کا ، عقیدت کا ، مروت کا ، محبت کا


Topics