Topics

محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد انعام الحق کوثر ۔ محقق ، ماہر ِ تعلیم ، دانشور۔ کوئٹہ

 

حضرت قلندر بابا ؒ کے ایک ہاتھ پر ذکر رب کی قندیل اور دوسرے پر ذکر شاہِ دین کی شمع تھی ۔ ایک طرف دانش و عرفان کے سمندر اور دوسری جانب شریعت کے حامل اور طریقت میں کھوئے ہوئے۔۔ ایک رُخ میں قرآن ِ مجید کے عامل اور دوسرے میں سنت ِ نبی ﷺ کے سچے عاشق ، ایک پہلو خدمت ِ خلق اور دوسرا خوش خلقی کا مظہر ، ایک انداز دعاؤں کا سلیقہ سکھانے والوں اور دوسرا فقر قرآن کا جھنڈا گاڑے ہوؤں کی مثل ملتا ہے۔

اُن کا کلام ِ محبت اور پاکیزگی کا پر تو اور نصاب ِ دانش و حکمت کا مرقع ، لمحہ موجود کی اہمیت بتانے اور مساوات کا درس دینے والا ہے۔

مختصراً حضور قلندر بابا اولیاءؒ متعدد جامع حیثیات کے مالک تھے۔ جن کا فیض خاص اور فیض عام جاری و ساری ہے۔

Topics