Topics

محترم جناب ڈاکٹر پروفیسر عبد الرشید صاحب ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز ، کراچی یونیورسٹی

 

دورِ حاضر کے عظیم روحانی سائنسدان حضرت قلندر بابا اولیاءؒ نے قرآنی فہم اور تعلیمات ِ نبوی ﷺ کو جس دلنشین اور عام فہم اندازِ بیاں کے ذریعے پیش فرمایا وہ صرف حضور بابا جیؒ کا ہی حصہ ہے۔ آپؒ کی تعلیمات نوعِ انسانی کو فلاح اور بقا کا راستہ دکھاتی ہیں۔

برادرم وقار یوسف عظیمی کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے کہ آپ حضرت قلندر بابا اولیاءؒ کی توصیف میں کہی گئیں مناقب کا مجموعہ شائع کر رہے ہیں۔ اکا برین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا یہ اچھا طریقہ ہے، اس سے بابا جی ؒ کی شخصیت کی اہمیت اُجاگر ہونے کے ساتھ ساتھ علمِ تصوف کی بھی ترویج ہو سکے گی۔

اس نہایت قابلِ قدر اور علمی سرمائے کی اشاعت پر میں برادرم وقار یوسف عظیمی کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ اہلِ علم اور اہلِ ذوق حضرات اس علمی خزانہ سے ضرور استفادہ کریں گے اور صاحبان ِ معرفت اپنے دلوں کو جلا بخشیں گے۔

دعا ہے کہ اللہ اس کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ (آمین)

---------------------------------------------------

Topics