Topics
جناب محترم منیر حسین صدیقی ۵ اکتوبر ۱۹۷۵ ء
میں پیدا ہوئے۔ اُردو ادب میں گریجویشن کیا اور آج کل ماسٹر کر رہے ہیں۔ بنیادی
طور پر نثر نگار ہیں اور روحانی ڈائجسٹ کے شعبہ ادارت سے وابستہ ہیں۔ ناول ،
تحقیقی مضامین ، تراجم ، سائنس فکشن اور کئی کہانیاں تحریر کر چکے ہیں جو روحانی
ڈائجسٹ کے علاوہ دیگر اخبار و رسائل کی زینت بھی بنتی رہتی ہیں۔ روحانی ڈائجسٹ میں
چار سلسلہ وار کہانیاں شائع ہو چکی ہیں۔ شعرو سخن سے بھی دلچسپی ہے۔ غزل اور قطعہ
نگاری میں طبع آزمائی کی ہے۔
-----------------------------------
میرے ہمنوا و پیشوا اور ناخدا ہیں آپؒ
میں ہوں کمترین و ناتواں اور باخدا ہیں آپؒ
اس راہِ سنگ و خار میں مرے آسرا تم ہی
میرے پاسبان و رہنما اور منتہیٰ ہیں آپؒ
اس ذات کے عَمق میں گر جھانکا ہے کبھی
جاگزیں و رونما اور جا بجا ہیں آپؒ
نازش کون و مکان اور نکہتِ مہر و وفا
تزئینِ وقار اور صدق و صفا ہیں آپؒ
اہل نظر کا انتخاب اہلِ ورع کی آرزو
عکسِ رسولِ پاک میں جلوہ نما ہیں آپؒ
کچھ کیفؔ کے غموں کا مداوہ بھی کیجئے
میرے آسرا و سائباں اور غم کشا ہیں آپؒ
---------------------------
تم کاروانِ عشق کے رہنما ٹھہرے
اِسرار کائنات سے تم آشنا ٹھہرے
آئینہ حسنِ خدا و وصفِ شہ انبیاءؐ
اہلِ نظر اہلِ ورع اہلِ وفا ٹھہرے
مصدر ِ فکرِ نبیؐ ، نقش ِ گام ِ اولیاءؒ
تم حضرتِ خیر الوریٰؐ کے دلربا ٹھہرے
اوجِ کمال عاشقی ، ہم میں کہاں اے برخیاؔ
لیکن تمہارے آستاں کے ہم اِک گدا ٹھہرے
میں پیکرِ کیفؔ و سکوں کا ذرّۂ بے نام
تم پرتو احمد ؐ ، جمالِ مصطفےٰ ؐ ٹھہرے
نو آموز شعراء کا نذرانۂ عقیدتبحضور قلندر
بابا اولیاءؒ
مرا ذوق سجدہ ریزی مجھے لے گیا کہاں تک
کبھی اُن کے نقشِ پا تک کبھی اُن کے آستاں تک
یہ خیال تھا کہوں گا غمِ دل کا ماجرا میں
تیرے رُوبرو جو آیا نہ کھلی مِری زباں تک
مِرا قصۂ محبت تری ذات پاک سے ہے
کوئی کسی طرح نہ پہنچے مرے غم کی داستاں تک
میری حسرتیں ہی کیا تھیں ، مری کو ششیں ہی کیا تھیں
میں ترے کرم سے پہنچا ترے سنگِ آستاں تک
ہیں قدم قدم پہ صدمے ، ہیں نفس نفس حوادث
ہے وفا کا پاس محمودؔ ، نہیں لب پہ جو فغاں تک
ڈاکٹر سہیل محمودؔ ۔ کراچی
-------------------------------------
حیاتِ فقر میں تصویر حسن اُخریٰ کی ملی
کتابِ زہد میں تفسیر حسن اُخریٰ کی ملی
چلا ہے منزلِ جانب توحید میں جو بشر
شعورِ نوع کو یہ تنویر حسن اُخریٰ کی ملی
میری حیات تو وابستہ ہے درِ خواجہ سے
وجودِ خواجہ میں تصویر حسن اُخریٰ کی ملی
تیری حیات کے دامن کو تھام رکھا ہے
صراطِ حق کو یہ تقدیر حسن اُخریٰ کی ملی
جو مسکرائے خواجہ فضا میں رنگ بکھرے
جو تھم گئے تو تصویر حسن اُخریٰ کی ملی
جو چل رہا ہے خود اپنی تلاش میں عاؔمر
اس کی فکر میں یہ تاثیر حسن اُخریٰ کی ملی
عاؔمر غنی ۔ کراچی