Topics
انسان کی ہر خواہش رنگوں سے مُزین ہے
رنگوں کا ہر ذرّہ جسموں سے مُزین ہے
اِس پرت کو توڑو گے ، اُس پرت کے اندر پھر
صدیوں کی حقیقت ہے جنموں سے مُزین ہے
قدرت نے بنایا ہے ہر چیز کو رنگوں سے
پتھر بھی گلابوں کے رنگوں سے مُزین ہے
اِک ریت کے ذرّے کو جب غور سے دیکھو گے
محسوس یہی ہوگا ، شیشوں سے مُزین ہے
ہر چیز ہمیں دیکھے ، ہم دیکھتے ہیں جیسے
ہر چیز ہماری طرح آنکھوں سے مُزین ہے
دِن چلتے ہوئے راتیں ، صحرا کی ہیں یخ بستہ
ثابت یہ ہوا گرمی ، قطروں سے مُزین ہے
باباؒ کی یہ باتیں ہیں جو شؔاد نے سیکھی ہیں
ہر لفظ کا راز اُن کے معنوں سے مُزین ہے
برکت حسین شاؔد ۔ اسلام آباد
---------------------------------
محبوب مٹھل من ٹھار بابا
میں باندی دے سردار بابا
مینڈی اکھیاں رو رو تھکیاں ہن
دیو درشن چاھک وار بابا
مینڈی جندڑی درد دا تھل ماہرو
ھِن سکھاں دے گلزار بابا
مینوں بُھلے حیاتی دے غم سارے
جدوں بنیا اے غمخوار بابا
سوہنے پاک رسولؐ دے سنگتی نیں
نالے پالن ھاردے یار بابا
میں ککھوں ہولے اختر لئی
ھِن جنت تے باغ بہار بابا
اختر علی
------------------------------
ہے غلغلہ اسلام کا ہر سمت و لیکن
ملتا نہیں مجھ کو کہیں وہ بندۂ بیدار
جس کی چلن شورش و طوفان طلبی سے
پیدا رمقِ زندگی پیکرِ کردار
اُس بندۂ آزاد کا کیا ہو تجھے ادراک
تُو ہے فقط بحث و مناظر میں گرفتار
باریشی و دستار و تزئین تیرا اسلام
باطن سے حذر ہے تجھے ظاہر کا طلب گار
بے رزمِ دُروں تیغ و تبر ساز و سپر کیا
افسوس تہی ضربت کاری سے تیرا وار
اے پیرِ حرم تُو ہی بتا کیا تیری تبلیغ
اِک بندۂ مومن بھی نہیں تجھ سے ہوا تیار
تو بھی کبھی وہ نظر حسن اُخریٰؒ طلب کر
عاصؔی کو دیا جس نے دِل برسرِ پیکار
قاسم عاصؔی ۔ حیدرآباد