Topics

پتھر کو بھی ہیرا کر دے

 

جگمگ جگمگ نام قلندر ؒ

فیض ہے تیرا عام قلندرؒ

جی یہ چاہے پیتا جاؤں

دیتا جائے جام قلندرؒ

پیار ، محبت اور سچائی

ہے تیرا پیغام قلندرؒ

پتھر کو بھی ہیرا کر دے

دے کر اپنا نام قلندرؒ

تیرے صدقے ہی ہوتے ہیں

میرے سارے کام قلندرؒ

نور کی کرنوں میں لپٹی ہے

ستائیس کی شام قلندرؒ

اسلم ندیم ناز۔ پشاور

---------------------------

جامِ ہستی

جامِ ہستی ، نظر ِ مستی ، بزم ِ من ، شعرو سُخن

نثر میں ہے رنگ و نُور ، شعر روح کا پیرہن

واقف کُن فیکون ، نور میں ہیں غوطہ زن

حاملِ علم لدنی ، سنت ِ رب میں مگن

تانبے کو سونا بنانا فکر کا ہے عام فن

اِک منظر میں جل اُٹھے دل بن کر شمع کی کرن

چاہیے بس ایک ذرا فقر کا پیٹرن

تیرے ایک اشارے سے تسخیر ہو کوہ و دمن

تیری نگاہِ فیض سے بگڑے گئے کتنے بن

مجھ تشنہ پر بھی نظر ہو ، بنجر ہے دل کا چمن

محمد صلاح الدین ۔ کراچی

-----------------------------

روشن ضمیر

خالی کوئی گیا ہے نہ در سے امیر کے

کاسے میں ڈال دیجئے کچھ تو فقیر کے

ملتی ہے جس کے در سے خدا کی خدائی بھی

دیوانے ہم بھی ہیں اُسی روشن ضمیر کے

اس زندگی پہ ناز کرے گی یہ کائنات

آجائے موت بھی میری دامن میں پیر کے

کس کا کرم ہے دیکھ لے بے دست و پا نہیں

سائے میں زندگی ہے میری دستگیر کے

دیتا ہے جو زمانے کو زؔاہد اُسی سے مانگ

پیچھے نہ بھاگ ہاتھ کی اُلٹی لکیر کے

محمد زؔاہد

------------------------------

ستاروں کی ضیاء

زینت ِ باغ حبیبانِ محمد مصطفیٰؐ

منبع کرم شاہِ جودو سخا

صاحبِ نظر بے مثلِ مردِ خدا

خوش رو خوش خصائل خوش ادا

سرو قامت چھریرے باحیا

شیخ کامل ، چشمہ رشد و ہدیٰ

اسلام کا داعی بے باک رہنما

روحانی سائنس داں علم کا دریا

آسمانِ وِلایت کے ستاروں کی ضیاء

پیکر ِ انسانیت مجسمہ مہرو وفا

یتیموں بے کسوں کا آسرا

جن کے دَر سے فیض یاب شاہ و گدا

ہمارے پیر و مرشد ہمارے رہنما

ابدالِ حق مردِ قلندر محمد عظیم برخیاؒ

ایم مصطؔفیٰ

-------------------------------

عارفوں کے مقتدا

معرفت کے رہنما ، بابا قلندر اولیاءؒ

یعنی فخرِ اولیاء ، بابا قلندر اولیاءؒ

سیر میں مصروف یہ صحن چمن میں کون ہے

بولی پھولوں سے صباء، بابا قلندر اولیاءؒ

آج بھی دیکھے کوئی چشمِ بصیرت سے اکر

ہر قدم پر رہنما ، بابا قلندر اولیاءؒ

کُل عظیمی محفلوں میں بس یہی ہے گفتگو

بے کسوں کے آسرا ، بابا قلندر اولیاءؒ

اُن کے نقشِ پا سراغِ منزل روحانیت

عارفوں کے مقتدا، بابا قلندر اولیاءؒ

قلزمِ غم میں مری کشتی کو اب خطرہ ہے کیا

ہیں ہمارے ناخدا ، بابا قلندر اولیاءؒ

نیکیٔ اعمال کی مجھ کو خدا توفیق دے

ہے نؔعیم اب آپ کا ، بابا قلندر اولیاءؒ

محمد نعیم

---------------------------------

شانِ اتقیا

روحانی دنیا کے نگیں

وابستہ ذہن و یقیں

ہیں حاصلِ دنیا و دیں

اظہارِ            شانِ ا              تقیا

قلندر بابا اولیاءؒ

خلوت میں ہیں خنداں دہن

جلوت میں فیضِ جان و تن

ہیں شارحِ روح و بدن

قرار             جان               اصفیاء

قلندر بابا اولیاءؒ

شمس الدین عظیمی کی ردا

سارے بزرگوں سے نرالے پیشوا

علم لدنی کا خزانہ دے دیا

پَر کارِ آنِ اغنیاء

قلندر بابا اولیاءؒ

خان عارفؔ داؤدزئی

----------------------------

راہِ حق کا نشاں

کیسے کروں آپ کی شان بیاں ، قلندر بابا اولیاءؒ

نہیں حاصل مجھے ایسی زباں ، قلندر بابا اولیاءؒ

آپ کی ذات سے اگرچہ مجھے ہے فیض حاصل

نہیں کر سکتی مگر آپ کی ذات عیاں ، قلندر بابا اولیاءؒ

راہِ حق کی جستجو ہوگی جسے بھی حاصل

ملے گا اُسے بھی آپ کا نشاں ، قلندر بابا اولیاءؒ

اللہ کا کرم مجھ پر ، آپ کا فیض مجھے حاصل

جبکہ میں ہوں کمسن و ناداں ، قلندر بابا اولیاءؒ

جب تک میرے جسم میں قائم ہے سانس کا رشتہ

روحانیت کے لئے میری جاں ، قلندر بابا اولیاءؒ

راحیلہ کشش سید۔ کراچی

-----------------------------

جامِ عرفاں

ہو حاصل نورِ نبی ؐ ، یا قلندر بابا اولیاءؒ

اے حاملِ علوم غیبی ، یا قلندر بابا اولیاءؒ

پاتے ہو تم جامِ عرفاں اپنی نگاہوں سے

اے آفتابِ نورِ الٰہی ، یا قلندر بابا اولیاءؒ

بابِ سخاوت کھلتے دیکھے آپ کے دربار پہ

اے دلبر ناگپوری ؒ ، یا قلندر بابا اولیاءؒ

عشق نبی ؐ بھی کیجئے ہم کو عطا اے سخی

اے عاشقِ مولیٰ علیؓ ، یا قلندر بابا اولیاءؒ

سینہ ہے لبریز تمہارا قرآن کے انوار سے

اللہ کے تم سچے ولی ، یا قلندر بابا اولیاءؒ

ہو عطا جامِ محبت آج میرے قلب کو

بواسطہ مولیٰ علیؓ ، یا قلندر بابا اولیاءؒ

آرزو کرتا ہے سیفیؔ آپ کے دربار میں

ہو عطا عشق نبیؐ ، یا قلندر بابا اولیاءؒ

عاصم رحمانی نقشبندی سیفیؔ ۔ کراچی

-----------------------------

تکوین کے سالار

نام احمد کے ہیں انوار قلندر باباؒ

خالق زیست کے دلدار قلندر باباؒ

نور حق کے ہیں پرستار قلندر باباؒ

شہر ناسوت کا سنگھار قلندر باباؒ

شعبۂ تکوین کے سالار قلندر باباؒ

قوم مسلم کے غمخوار قلندر باباؒ

صوتِ سرمد کی ہیں جھنکار قلندر باباؒ

امر ربی سے ہیں سرشار قلندر باباؒ

تیرے جتنے بھی ہیں افکار قلندر باباؒ

چار سو اُن سے ہے مہکار قلندر باباؒ

میں تو تیرا ہوں طلبگار قلندر باباؒ

اور ہوتا نہیں انتظار قلندر باباؒ

سن لو جالبؔ کی یہ پکار قلندر باباؒ

اِس کو تجھ سے ہے بہت پیار قلندر باباؒ

محمد جمیل جالبؔ ۔ شجاع آباد

Topics